لاہور(این این آئی) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کرنے والے (ن) لیگی رکن میاں جلیل شرقپوری نے اپنے ساتھ ہونے والے تضحیک آمیز رویے کے خلاف اسپیکر کو درخواست جمع کروا دی ۔درخواست میں کہاگیا ہے کہ اجلاس میں شرکت کے لئے لیکن لیگی رکن میاں رئوف اور دیگر نے میرے ساتھ بدتمیزی کی
یہ معاملہ جماعت کا نہیں چند افراد کا ہے ۔ وزیراعلی سے ملنا کوئی غلط بات نہیں اگر مجھے ملاقات سے روکنا ہے تو وزیراعلی روکیں ۔میاں نواز شریف کے بیانیہ میں الفاظ انتہائی سخت ہیں ۔اداروں کے خلاف اتنی سخت زبان استعمال نہیں ہونی چاہیے ۔ایسا واقعہ اسمبلی میں پہلی بار ہوا ہے اسپیکر اس رویے پر کارروائی کریں ۔