کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے اختتامی روزجمعہ کو بھی کاروبار حصص میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 400 پوائنٹس کے اضافے سے40700پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا جبکہ مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں 53ارب روپے کا اضافہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب روپے سے تجاوز
کر گیا۔کاروبارمیں تیزی کی وجہ سے67فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو کاروبارکا آغاز تیزی کیساتھ ہو ا،سرمایہ کاروں اورمالیاتی اداروں کی پیٹرولیم،فوڈز،بینکنگ،ٹیلی کام،سیمنٹ اور اسٹیل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 40400،4050،40600اور40700پوائنٹس کی4بالائی حد عبور کر گیا۔کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای100انڈیکس 444.81پوائنٹس بڑھ کر 40798.43پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای30انڈیکس 152.11پوائنٹس کے اضافے سے 17279.49پوائنٹس،کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 240.79پوائنٹس بڑھ کر 28874.05پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس553 پوائنٹس کے اضافے سے65270.65 پر بند ہوا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 53ارب45کروڑ55ہزار 621روپے بڑھ کر 76کھرب2ارب 98کروڑ98لاکھ 4ہزار627روپے ہو گیا۔شیئرز مارکیٹ میں جمعہ کو 11ارب روپے مالیت کے 35کروڑ88لاکھ 24ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 15ارب روپے مالیت کے 47کروڑ68لاکھ 69ہزار حصص کا کاروبار ہوا تھا۔ اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر 409کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے272کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،124میں کمی اور 13کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
کاروبار کے لحاظ سے حیسکول پیٹرول 5کروڑ39لاکھ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 3کروڑ49لاکھ،ٹی آر جی پاک لمیٹڈ2کروڑ14لاکھ،بینک آف پنجاب 1کروڑ42لاکھ اور ورلڈ کال ٹیلی کام1کروڑ33لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے رفحان میظ کے بھاؤ میں 200.00روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت 8350.00روپے
ہو گئی اسی طرح99.28روپے کے اضافے سے فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت 1699.28روپے پر جا پہنچی جبکہ نیلسے پاکستان کے بھاؤ میں 90.00روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت 6510.00روپے ہو گئی اسی طرح 54.99روپے کی کمی سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت 681.01روپے پر آ گئی۔