لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) روپے کے مقابلے میں مسلسل تنزلی میں جانے والی امریکی کرنسی کی قیمت میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کے دوران 12 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران روپے کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں قدر مسلسل بڑھتی جا رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ اگست کے آخری ہفتے سے لیکر اب تک
امریکی ڈالر تقریباً پانچ روپے سستا ہو گیا جس کے باعث ملکی بیرونی قرضوں میں 450 ارب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔نجی ٹی وی دنیا کی رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 12 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 163 روپے 72 پیسے سے بڑھ کر 163 روپے 84 پیسے ہو گئی ہے۔رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر 19 پیسے سستا ہو گئی تھی جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 164 روپے 51 پیسے سے کم ہو کر 164 روپے 32 پیسے ہو گئی تھی۔دوسرے کاروباری روز کے دوران ڈالر مزید 28 پیسے سستا ہو گیا تھا، قیمت 164 روپے 32 پیسے سے کم ہو کر 164 روپے 04 پیسے ہو گئی تھی۔تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مزید 7 پیسے سستا ہوا تھا، امریکی کرنسی کی نئی قیمت 164 روپے 04 پیسے سے کم ہو کر 163 روپے 97 پیسے ہو گئی تھی۔چوتھے کاروباری روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، انٹر بینک میں کاروباری روز کے دوران ڈالر 25 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی نئی قیمت 163 روپے 72 پیسے ہو گئی ہے۔