اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایل ڈی کی جانب سے پانی کے بچت کے حوالے سے خصوصی اقدامات بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ سوموار کو فکس آ لیک ویک کا آغاز کیا گیا۔ اس مہم کا افتتاح وزیر ہاوسنگ میاں محمود الرشید نے کیا۔ محکمہ ہاوسنگ کی جانب سے تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو احکامات جاری کئے گئے کہ وہ فیلڈ میں ٹیوب ویلوں اور دیگر
مقام پر پانی کی لیکج کی مرمت کروائیں ۔ اس سلسلے میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی مکمل انداز میں آگاہی مہم چلا رہی ہے اور اپنی تنصیبات سے لیکج کا خاتمہ بھی یقینی بنارہی ہے۔ اب تک متعدد علاقوں میں لیکیجز کو فکس کیا جا چکا ہے۔ ایل ڈی اے کی جانب سے یہ شعور اجاگر کرنے سے لوگوں میں پانی بچانے کا رجحان پروان چڑھ رہا ہے۔