لاہور( این این آئی)ڈائریکٹر ای ٹاچی کمپنی کے کے نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی منڈیوںمیں بہت سی مصنوعات برآمدکرنے کی صلاحیت رکھتاہے ،اگرحکومت ہدف مقررکرے تو پاکستانی سفارتخانوں کے کمرشل اتاشی برآمدات میں اضافے میں کلیدی کر دار ادا کر سکتے ہیں۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے دفتر میں مختلف مصنوعات کے برآمدکنندگان کے وفدسے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔ ڈائریکٹر ای ٹاچی کمپنی کے کے نے کہاکہ پاکستان کو ٹیکنالوجی پر دسترس رکھنے والے ممالک کے ساتھ جوائنٹ ونچرکرناچاہیے ۔پاکستان موبائل سمیت دیگربہت سی مصنوعات کی درآمد پر سالانہ اربوں ڈالرخرچ کرتاہے ۔ اگرحکومت سرمایہ کاروںاورماہرین کی حوصلہ افزائی اور ان کی سرپرستی کرے تو پاکستان موبائل سمیت دیگر بہت سی مصنوعات تیار کر کے برآمد کرسکتاہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوںکو ٹیکنالوجی سے روشناس کرانے کیلئے منصوبہ شروع کیا جائے گا جس کیلئے عملی پیشرفت شروع کردی ہے ۔