اتوار‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب میں کتنے لاکھ کھجور کے درخت موجود ہیں ؟دنیا کا سب سے بڑا باغ گینز بک میں شامل کر لیا گیا 

datetime 9  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اللہ بن فرحان آل سعود نے اعلان کیا ہے کہ گینز بک نے الاحسا کو دنیا کے سب سے بڑے کھجوروں کے باغ کے طور پراپنے ریکارڈ میں شامل کیا ہے۔ سعودی عرب کی معیاری کھجور پیدا کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرپر پوسٹ کردہ

ایک ٹویٹ میں شہزادہ بدر بن عبداللہ نے الاحسا میں کھجوروں کے درختوں پر مشتمل تصاویر بھی پوسٹ کیں اور ساتھ ہی لکھا کہ کھجوروں کے اس تا حد نگاہ پھیلے نخلستان کوعالمی ریکارڈ قرار دیا گیا ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کی ویب سائٹ میں بتایا گیا کہ دنیا میں کھجور کا سب سے بڑا نخلستان الاحسا نخلستان ہے۔ یہ مملکت سعودی عرب کے جنوب مشرق میں واقع ہے جس میں 25 لاکھ سے زیادہ کھجور کے درخت موجود ہیں۔ اس باغ کو ملنے والی آب وہوا اور پانی نے اس کی افادیت اور بڑھا دی ہے کیونکہ یہ باغ اپنی مخصوص آب وہوا کی وجہ سے پورا سال پھل دیتا ہے۔ کجھوروں کا یہ نخلستان تقریبا 85.4 مربع کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔قابل ذکر ہے کہ الاحسا کے نخلستان کو اس سے قبل اقوام متحدہ کے ادارہ برائے سائنس وثقافت میں کی فہرست میں بھی شامل کیا جا چکاہے۔ اس شہر کو لوک فنون اور دستکاریوں کی وجہ سے سنہ 2015 کو عالمی ثقافتی ورثے کا حصہ قرار دیا گیا تھا جبکہ 2019 کو الاحسا کو عرب دنیا کا سیاحتی دارالحکومت قرار دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…