کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹا ک مارکیٹ میں جمعرات کو بھی تیزی کا تسلسل برقرا ر رہا اورکے ایس ای100 انڈیکس40ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے مزید 503پوائنٹس کے اضافے سے40353.62پوائنٹس کئی سطح پر پہنچ گیاجب کہ58.39فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 80ارب2کروڑ
6لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت10.39فی صد زائد رہی۔ گزشتہ روزسرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی کے باعث ٹریڈٖنگ کے آغاز سے ہی تیزی کا رجحان رہا جس کے باعث دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس40ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے40414پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں 40400کی نفسیاتی حد بحال نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 503.66پوائنٹس کے اضافے سے40353.62پوائنٹس پر بند ہواجب کہ کے ایس ای 30انڈیکس 274پوائنٹس کے اضافے سے17127.38پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس305.77پوائنٹس کے اضافے سے28633.26پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر411کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے240کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ155میں کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ74کھرب69ارب51کروڑ91لاکھ روپے سے بڑھ کر75کھرب49ارب53کروڑ97لاکھ روپے ہو گیا ۔قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبار سے نیسلے پاکستان82.50روپے کے اضافے سے 6600روپے اوربہانیرو ٹیکس57.93روپے کے اضافے سے 830.43روپے ہوگئی جب کہ آئی لینڈ ٹیکسٹائیل73.33روپے اورہینو موٹرز12.03روپے کی کمی سے باالترتیب 916روپے اور470.33روپے سرفہرست رہے۔