بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا حکو مت کا شاندار منصوبہ فاصلے سمٹ گئے ، 6گھنٹوں کا سفر صرف 2گھنٹے میں طے سوات موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

datetime 7  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات(این این آئی)سوات موٹروے کو مکمل ہونے کے بعد ہر قسم کے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، پاکستان میں یہ کسی بھی صوبے کا پہلا موٹروے منصوبہ ہے جو مکمل ہوگیا۔سوات موٹر وے تین ٹنلز اور 26 پلوں کی تعمیر کے بعد کھول دیا گیا، جس سے سوات، دیر، مالاکنڈ اور

چترال تک جانے والے سیاحوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا ہوگئی ہیں،سوات موٹر وے کھلنے پر نہ صرف مقامی شہری بلکہ سیاح بھی خوش دکھائی دئیے۔سوات موٹر وے خیبرپختونخواہ حکومت کا میگا پراجیکٹ ہے جوکرنل شیر خان انٹر چینج سے چکدرہ تک 81 کلومیٹر طویل ہے۔ اسلام آباد سے مینگورہ سوات تک 6 گھنٹے کا سفر اب صرف 2 گھنٹے رہ گیا ہے، منصوبے کا سنگ بنیاد اگست 2016 میں رکھا تھا اور جزوی طور پر 3 جون 2019 کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا تھا۔ موٹر وے کی تعمیر سے فاصلے سمٹ گئے جس سے مالا کنڈ ڈویژن میں سیاحت کا نیا دور شروع ہوگا۔سوات موٹروے کے تعمیر ہونے کے بعد اب سیاح بہت کم وقت میں ملاکنڈ ڈویڑن کے پرفضا مقامات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا تھا کہ سی پیک پورے علاقے کی معاشی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…