لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے نئے بلدیاتی ایکٹ 2019ء کے تحت قائم کئے جانے والے بلدیاتی نظام میں چھوٹے کاروبار پر عائد لائسنس فیس لاگو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے کرونا وائرس کے پیش نظر مالی خسارے کو سامنے رکھتے ہوئے جن 50 سے
زائد کاروباری پر لائسنس فیس عائد کی تھی۔ اب اسے بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ بلدیات پنجاب نے ایک سمری منظوری کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دی ہے۔ جو منظور ہوتے ہی صوبے بھر میں مختلف اقسام کے 50 سے زائد کاروبار پر عائد لائسنس فیس ختم کردی جائے گی۔