پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

’’ فرانس کے 60 لاکھ مسلمان اپنا الگ معاشرہ تشکیل دینا چاہتے ہیں‘‘ انہیں دیوار کیساتھ کیسے لگایا جائے ؟فرانسیسی صدر نےپلان پیش کر دیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک ) فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کا کہنا ہے کہ فرانس کے 60 لاکھ مسلمان اپنا الگ معاشرہ تشکیل دینا چاہتے ہیں، انہیں روکنے کے لیے سخت قوانین وضع کیے جانے چاہئیں، میکرون نے اپنا چار نکاتی پلان بھی پیش کردیا۔ فرانسیسی مسلمانوں نے میکرون کے پلان کو

مسلمانوں پر کریک ڈاؤن قرار دیا۔دنیا نیوز کے مطابق فرانس کی سرزمین ایک بار پھر مسلمانوں پرتنگ کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں، فرانسیسی صدر میکرون نے مسلمانوں کو دیوار سے لگانے کا پلان پیش کردیا۔پیرس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میکرون نے کہا کہ فرانس کے ساٹھ لاکھ مسلمان اپنا ایک الگ معاشرہ اپنے قوانین کے تحت بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے فرانسیسی مسلمانوں کو علیحدگی پسند قرار دے دیا۔اس موقع پر میکرون نے اپنا چار نکاتی ایجنڈا بھی پیش کیا جس کے تحت غیر ملکی اماموں اور مساجد کی فنڈنگ کے ساتھ ساتھ گھر پر تعلیم و تربیت پر بھی پابندی لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔فرانسیسی مسلمانوں نے میکرون کے پلان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے خلاف کریک ڈاؤن قرار دیا ہے۔نیا قانون پاس ہونے کی صورت میں مسلمان خواتین گھر سے باہر حجاب نہیں لے سکیں گی جبکہ کئی دیگر مذہبی عقائد پر بھی قدغن لگ جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…