اگر آپ کسی دوسرے ملک کا سفر کرتے ہیں تو آپ کے موبائل فون پر آنے جانے والی کالز کی قیمت کئی گنا تک بڑھ جاتی ہے۔ تاہم اب کوشش کی جا رہی ہے کہ یورپ بھر میں سفر کی صورت میں صارف کو کوئی رومنگ چارجز ادا نہ کرنا پڑیں۔اس حوالے سے یورپی یونین نے اس 28 رکنی بلاک میں رومنگ چارجز کے خاتمے کے لیے ایک ابتدائی معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے۔ یورپی یونین کے صدر کے فرائض انجام دینے والے ملک لیٹویا کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے، ’’اس معاہدے کے مطابق جون 2017ء تک یورپی یونین میں رومنگ سرچارجز کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔‘‘اس معاہدے کے پایہ تکمیل تک پہنچنے کے لیے ضروری ہے کہ یورپی پارلیمان اور یورپی یونین کی تمام رکن ریاستیں بھی اس کی توثیق کریں۔ بعض یورپی ریاستیں اس بات پر زور دے رہی ہیں کہ رومنگ چارجز کا خاتمہ دسمبر 2018ء میں کیا جائے۔مشرقی یورپی ملکوں کو خدشہ ہے کہ ضروری اقدامات سے قبل اگر رومنگ چارجز کا خاتمہ کیا گیا تو موبائل فون سروسز فراہم کرنے والی کمپنیاں ملکی سطح پر کال چارجز میں اضافہ کر دیں گی۔ اسپین اور یونان جیسے ممالک، جہاں غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد ہر سال سفر کرتی ہے رومنگ چارجز کی مد میں کافی زیادہ مالی فائدہ حاصل کرتے رہے ہیں۔ اپریل 2016ء میں رومنگ چارجز کی شرح میں کمی کر دی جائے گی .اپریل 2016ء میں رومنگ چارجز کی شرح میں کمی کر دی جائے گی رومنگ چارجز کے خاتمے کے لیے دو برس بعد کا ہدف طے کرنے پر صارفین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپوں نے خفگی کا اظہار کیا ہے

جن کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی رکن ریاستیں اپنے ملکی فون آپریٹرز کے مالی مفادات کا تحفظ کر رہی ہیں۔تاہم ایک خوش آئند بات یہ بھی ہے کہ رومنگ چارجز کے مکمل خاتمے سے قبل اپریل 2016ء میں اس کی شرح میں کمی کر دی جائے گی اور ایک منٹ کی کال پر زیادہ سے زیادہ سرچارج 0.05 یورو یعنی صرف پانچ سینٹ تک کر دیا جائے گا۔ اسی طرح انٹرنیٹ کے استعمال کی صورت میں ایک میگا بائٹ ڈیٹا استعمال کرنے یا ایک ایس ایم ایس بھیجنے پر رومنگ سرچارج دو سینٹ تک محدود کر دیا جائے گا۔ یورپی کمیشن کے مطابق اس طرح رومنگ چارجز میں 75 فیصد تک کمی واقع ہو جائے گی۔
پورا براعظم رومنگ چارجز کے بغیر
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لیگی ایم پی اے کا اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا معاملہ! اصل کہانی سامنے آگئی
-
پنجاب میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بارےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
پاکستان میں شدید موسم کا خطرہ، این ڈی ایم اےنے متعدد الرٹس جاری کر دیے
-
اداکارہ مومنہ اقبال لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے ہراساں کرنے کے تمام ثبوت سامنے لے آئیں
-
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛ بینک کتنے دن بند رہیں گے؟
-
ملک بھر میں سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ
-
برطانوی ریڈیو نے اچانک کنگ چارلس کی موت کا اعلان کردیا، ہلچل مچ گئی
-
مسجد حملہ؛ ملزم کی والدہ نے ڈھائی گھنٹے پہلے پولیس کو آگاہ کردیا تھا؛ ہولناک حقائق
-
عمران خان کی کانسٹی ٹیوشن ٹاور میں کروڑوں روپے کی 2جائیدادیں نکل آئیں
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
لیسکو کی تمام ڈبل سورس کنکشن ایک ہفتے میں ہٹانے کی ہدایت
-
ایرانی پٹرولیم مصنوعات سے پاکستانی ریفائنریوں کو شدیدخطرات
-
یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خبر آگئی
-
پی ٹی اے کی صارفین کو مفت بیلنس سیو سروس فعال کرنے کی ہدایت



















































