اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیمرانے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز(نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز)کو ہدایت کی ہے کہ وہ انسداد ہشتگردی عدالت کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس کی کوریج کو روک دیں۔روزنامہ جنگ میں ممتاز علوی کی شائع خبر کے
مطابق اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ انسدادی دہشتگردی عدالت کے سیالکوٹ موٹروے سانحہ کے حوالے سے احکامات کی اسکی روح کے مطابق عمل کریں اور اس حوالے سے کوئی مواد مستقبل میں بھی نشر نہ کریں، میڈیاپرنشرہونے سے شواہداورکیس سے متعلق دیگرحساس معاملات کونقصان پہنچ سکتا ہے،،اے ٹی سی کا فیصلہ ہے ملزم سے تفتیش،شواہد، متاثرہ خاتون سے متعلق بات چیت میڈیاپرنشرنہ ہو،احکامات کی عدم تعمیل پر پیمرا قانون کے مطابق ایکشن لے گا، یاد رہے کہ واقعہ میں ملوث ایک ملزم شفقت حسین گرفتارہوچکا ہے جبکہ دوسرا مرکزی ملزم عابد ملہی تاحال روپوش ہے ۔