کراچی(این این آئی) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہنے بعد تیزی غالب آگئی اور کے ایس ای100انڈیکس 105.44 پوائنٹس کے اضافے سے40676.92پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 6ارب3کروڑ36لاکھ روپے سے زائدکا اضافہ ہوا تاہم کاروباری حجم بدھ کی نسبت 21.53فیصد کم رہا۔ سرمایہ کاروں کی جانب
سے محتاط طرز عمل کے باعث ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی اتار چڑھاوٗ دیکھنے میں آیا جس کے باعث دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس40739پوائنٹس کی بلند اور40112پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم مجموعی طور پر مثبت رجحان غالب آگیااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس105.44پوائنٹس کے اضافے سے40676.92پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30 انڈیکس 53.29پوائنٹس کے اضافے سے 17258.63پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 23.71پوائنٹس کے اضافے سے28993.69پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر399کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے153کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ230میں کمی اور16کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باجود مہنگے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم76کھرب43ارب9کروڑ89لاکھ روپے سے بڑھ کر76کھرب49ارب 13کروڑ25لاکھ روپے ہوگیا۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗکے لحاظ سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت100روپے کے اضافے سے 6700روپے اورسیپ ہائر ٹیکس67.49روپے کے اضافے سے 967.48روپے ہوگئی جب کہ رفحان میظ200روپے کی کمی سے 8300روپے اوربہا نیرو ٹیکس67.67روپے کی کمی سے 834.23روپے
کے ساتھ سرفہرست رہے۔