اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ والدین تسلی رکھیں سکولوں میں بچوں کی صحت کا خیال کیا جائیگا، خان صاحب کی کامیابی کا مظہر ہے تمام سکول کھل چکے ہیں، سکولز میں ایس اوپیزپر عمل کیا جا رہا ہے۔
بدھ کو میڈیا سے گفتگو کترے ہوئے انہوں نے کہاکہ ساڑھے چھ مہینے کے بعد پرائمری سکول کے بچے سکولوں میں آئے ہیں،آج مبارک دن ہے کہ تمام تعلیمی ادارے کھولنے میں کامیاب ہوئے،بچوں کا تعلیمی حرج ہو چکا ہے،مزید نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہاکہ خان صاحب کی کامیابی کا مظہر ہے کہ تمام سکول کھل چکے ہیں،انہوں نے کہاکہ سرکاری سکولوں کا دورہ کیا ایس او پیز پر بچے عمل کرتے ہوئے نظر آئے۔ انہوں نے کہاکہ بچوں کی سکولوں میں حاضری بتاتی ہے کہ والدین مطمئن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے بچے بھی ایس او پیز پر عمل در آمد کر رہے ہیں،والدین کو تسلی دلاتا ہوں کہ بچوں کی صحت کا خاص خیال کیا جائیگا۔