متحدہ عرب امارات نے 2024ء تک چاند پر مشن بھیجنے کا اعلان کردیا

30  ستمبر‬‮  2020

دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات نے 2024 تک چاند پر خلائی جہاز روانہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔امارات کے وزیر اعظم  اور دبئی کے فرماں روا شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹوئٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ امارات چاند گاڑی تیار کررہا ہے جو 2024 میں چاند پر اتر جائیگی

اور چاند کے ان علاقوں میں نئی دریافتیں کرے گی جو اس سے قبل بھیجے گئے انسانی مشنز میں ممکن نہیں ہوسکی۔ اس مشن سے حاصل ہونا والے ڈیٹا کا تبادلہ عالمی سطح پر تحقیقی مراکز اور اداروں کے ساتھ کیا جائے گا۔ دبئی کے فرمانروا نے یہ بھی اعلان کیا کہ چاند پر بھیجی جانے والی گاڑی کو ان کے مرحوم والد شیخ راشد بن سعید المکتوم سے موسوم کرکے ’راشد‘ کا نام دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشن کیلئے بنائی جانے والی گاڑی سو فیصد مقامی انجینئر تیار کریں گے۔ اس سے قبل امارات امل(امید) کے نام سے مریخ کے لیے بھی ایک مشن روانہ کرنے کا علان کرچکا ہے۔واضح رہے کہ اگر متحدہ عرب امارات چاند پر پہنچنے کے اپنے مشن میں کامیاب ہوجاتا ہے تو امریکا، سابق سوویت یونین اور چین کے بعد وہ  چاند پر پہنچنے والا چوتھا ملک ہوگا۔ اس سے قبل بھارت، اسرائیل اور جاپان کے چاند پر بھیجے جانے والے مشن ناکام ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…