جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کا آئین اور قانون غیر مسلموں اور مسلموں کے حقوق کا محافظ ہے ،حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

datetime 27  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (پ ر )عالمی دنیا ہندوستان میں گیارہ پاکستانی ہندو برادری کے افراد کے قتل کے خلاف فوری اقدامات اٹھائے ، ہندوستان میں اقلیتوں کے حقوق پر مظالم کا سلسلہ شب و روز بڑھ رہا ہے ، پاکستان سے جانے والے ہندو ، سکھ اور مسلمانوں کو جاسوسی پر آمادہ نہ ہونے پر اذیتیں دی جاتی ہیں۔ اقوام متحدہ عالمی انسانی حقوق کے ادارے قتل کیے جانے والے پاکستانی ہندو برادری کے افراد کی

غیر جانبدارانہ تحقیقات کریں ، پاکستان کا آئین اور قانون غیر مسلموں اور مسلموں کے حقوق کا محافظ ہے ، پاکستانی ہندو برادری کے افراد کے ہندوستان میں قتل کیے جانے کے خلاف پاکستان کے تمام مذاہب و مسالک کا وفد اقوام متحدہ کے دفتر اسلام آباد میں احتجاجی خط پیش کرے گا ۔ یہ بات مختلف مذاہب و مسالک کے قائدین نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، پاکستان علماء کونسل اور قومی یکجہتی کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ، مولانا حافظ کاظم رضا ، ہندو رہنما ڈاکٹر منور چاند، سردار بشن سنگھ ، فادر ندیم ، فادر جیمز چینن ، بھگت سنگھ ، پادری عمائنول کھوکھر ، علامہ زبیر عابد ، مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا قاری عبد الحکیم اطہر ، مولانا اسلم صدیقی ، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا نعمان حاشر، قاری مبشر رحیمی اور دیگر نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والے مسلم اور غیر مسلموں کے حقوق کی ریاست محافظ ہے ۔ پاکستان میں مسلمانوں کی اکثریت کی وجہ سے غیر مسلموں کے حقوق کا تحفظ مسلمانوں کی ذمہ داری ہے ، ہندوستان کی حکومت اور خفیہ ادارے مسلسل پاکستان سے جانے والے ہندو ، سکھ اور مسلمانوں پر مظالم کرتے ہیں ، ان کو جاسوسی کرنے کیلئے مجبور کیا جاتا ہے اور انکار کی صورت میں ان کیلئے مشکلات پیدا کی جاتی ہیں جو عالمی قوانین اور اصولوں کے خلاف ہے ۔ حالیہ ایام میں گیارہ پاکستانی ہندو برادری کے افراد کا ہندوستان میں جارحانہ طریقہ سے قتل اور اس کے

شواہد مٹانے کی کوشش ہندوستان کے مظالم کو واضح کر رہا ہے ، عالمی برادری ، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں کو اس طرف فوری توجہ کرنی ہو گی ، حکومت پاکستان کو پاکستانی ہندو برادری کے قتل کے خلاف فوری طور پر عالمی سطح پر مؤثر آواز بلند کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 30 ستمبر کو پاکستان کے تمام مذاہب و مکاتب فکر کی قیادت اقوام متحدہ کے اسلام آباد دفتر میں

اس ظلم کے خلاف احتجاجی خط پیش کرے گی جس میں اس واقعہ کی اقوام متحدہ سے تحقیقات کا مطالبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والی ہندو برادری کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے اور اس ظلم کے خلاف ہر سطح پر قومی یکجہتی کونسل اور پاکستان علماء کونسل اور اس کی حلیف جماعتیں مؤثر آواز بلند کریں گی ۔ ایک سوال کے جواب میں

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ 21 ستمبر کو ایوان صدر سے جاری ہونے والے اعلان اسلام آباد سے متفق ہیں ، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقدسات کی توہین و تکفیر کو روکنے کیلئے فوری قانون سازی کرے ، ہندوستان اور پاکستان دشمن قوتیں محرم الحرام میں پاکستان میں شیعہ و سُنی تصادم چاہتی تھیں جو باہمی اتحاد سے ناکام ہوا ، انہوں نے کہا کہ گستاخ کوئی بھی ہو اس کو سزا ملنی چاہیے ، جن لوگوں نے اسلام آباد ، خوشاب ، کراچی اور دیگر مقامات پر اصحاب رسول ؐ و اہل بیتؓ کی توہین کی ہے ان کے خلاف مقدمات درج ہیں ان کو گرفتار کر نا چاہیے اور ان کو سزا ملنی چاہیے۔

موضوعات:



کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…