قانون اندھا ہو گیا، نہ گھر دیکھا نہ چار دیواری،رکھوالے یا بااثر شخصیات کے غلام، تھانیدار زبردستی گھر میں گھس گیا، میاں بیوی کی ٹھکائی

27  ستمبر‬‮  2020

قصور (آ ن لا ئن) تھانہ کھڈیاں کے تھانیدار نے زبردستی گھر میں گھس کر میاں بیوی کو زد و کوب کا نشانہ بنا ڈالا، چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر کے دروازے توڑ دئیے، با اثر شخصیا ت کے ڈیرہ پر لیجا کر بھی ذلیل و خوار کیا

اور اسلحہ کے زور پر قید کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے،کھڈیا ں کے رہائشی پراپرٹی ڈٖیلر محمدارشد بھٹی نے اعلی حکام کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ رات تھانہ کھڈیاں کے اے ایس آئی رشید، کانسٹیبل نوید، آصف کانسٹیبل نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر کے دروازے توڑ کر گھر میں داخل ہوکر مجھے اور میری بیوی کو زد و کوب کرنا شروع کر دیااور میری بیوی کے کپڑے پھاڑ دئیے، گاڑی میں بیٹھاکر ایک ڈیرہ پر لیجا کر بھی ذلیل و خوار کیا اور اسلحہ کے زور پر مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے، پولیس نے دس ہزار روپے رشوت لیکر ہمیں چھوڑ دیا، محمدارشد بھٹی کے مطابق تھانہ میں معمولی درخواست میری سالی کے خلاف آئی تھی لیکن پولیس نے چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا، وزیر اعلی پنجاب،آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج، ڈی پی او قصور ودیگر اعلی حکام فوری نوٹس لیتے ہوئے اے ایس آئی رشید، کانسٹیبل نوید، آصف کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کرکے مجھے انصاف فراہم کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…