پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا تحقیقات کا پیمانہ ایمانداری کے سامنے شرما گیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ مراد جمالی(آن لائن)وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا تحقیقات کا پیمانہ ایمانداری کے سامنے شرما گیا ایس ای ایرگیشن سبی عبدالرزاق جمالی کو اینٹی کرپشن نے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کے دفتر میں لاکھوں روپے کرپشن کی نقدی کے ہمراہ گرفتار کیا تھا مواصلات وتعمیرات نصیرآباد کے

زیر التوا منصوبوں کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کے ہمراہ پہنچ کر ایکس ای این مواصلات وتعمیرات کو آنکھیں دیکھانے لگے۔ تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے علاقے تمبو مگسی شاخ سمیت دیگر علاقوں میں مواصلات وتعمیرات کی زیر نگرانی 16سال قبل کروڑوں ملنے کے باوجود ترقیاتی کام مکمل نہ ہونے ٹھیکداروں کی جانب سے ملی بھگت سے خرد بردکرنے زیرالتوامنصوبوں میں کروڑوں روپے کرپشن کے پیش نظر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے حکم پر تحقیقاتی ٹیم نصیرآباد پہنچ گئی ہے جس میں ایک ممبر ایس ای ایری گیشن سبی عبدالرزاق جمالی بھی شامل ہے جس کو ایکس ای این پٹ فیڈر کینال نصیرآباد میں تعنیاتی کے دوران ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کے دفتر میں مجسڑیٹ کے سامنے اینٹی کرپشن کی ٹیم نے رنگے ہاتھوں جیب سے 20لاکھ سے زائد رقم برآمد کرکے گرفتار کر لیا گیاتھا گزشتہ روز نصیرآباد میں پہنچنے پر ایکس ای این مواصلات وتعمیرات سمیت دیگر انجینئرز کو آنکھیں دکھانے پر عملہ حیران پریشان ہوگیا نصیرآباد کے عوامی وسیاسی حلقوں نے وزیراعلی کی تحقیقاتی ٹیم پر تعجب کا اظہار کیا ہے سی ایم ٹی تحقیقاتی ٹیم کے ممبران کی چھان بین کے بعد اہم ذمہ داریاں سونپی جائیں ۔#/s#

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…