اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں وزیر اعظم عمران خان کی تقریر سے بھارت کو تکلیف ہو گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے عوام کی امیدیں وابستہ ہیں،وفاقی کابینہ میں بریفنگ کے دوران کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی پر بات چیت کی گئی، وزیراعظم عمران خان کراچی کی اہمیت کو
سمجھتے ہیں۔زرتاج گل نے کہا کہ سندھ حکومت نے صوبے سے خطرناک بدلہ لیا، کراچی میں آئے روز کرنٹ سے کئی افراد جاں بحق ہوتے ہیں۔ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس بابت معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان بتا سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے ماحولیات نے کہا کہ ٹیکس آمدن کے اوپر دیا آجاتا ہے، ہم پبلک آفس ملازمین ہیں جو کہ تنخواہیں لیتے ہیں۔