بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

دورہ زمبابوے اسٹیڈیم میں شائقین داخل ہوسکیں یا نہیں؟ پی سی بی نے تصدیق کردی

datetime 24  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور( آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈنے زمبابوے کے خلاف سیریز کے وینیوز اور شیڈول کی تصدیق کر دی، مہمان ٹیم اسلام آباد میں قرنطینہ مکمل کرے گی، سیریز ملتان اور راولپنڈی میں کھیلی جائے گی، میچز شائقین کے بغیر کھیلے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی کہ تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 30 اکتوبر سے ہوگا، ملتان میں کھیلی جانے والی اس سیریز کے دیگر دو میچز یکم اور تین نومبر کو کھیلے جائیں گے،اس کے بعد دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز راولپنڈی میں 7، 8 اور 10 نومبر کو کھیلیں گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان نے بتایا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پاکستان نے دنیا کے افق پر اپنا تشخص ایک پرامن اور محفوظ ملک کی حیثیت سے منوالیا ہے، اس سیریز کی تصدیق سے دنیا کو یہ پیغام بھی ملتا ہے کہ پاکستان نے بہت کامیاب انداز سے کورونا وائرس کی وبا پر قابو پایا ہے۔انہوں نے بتایا کہ زمبابوے کو دونوں طرز کی کرکٹ کے لیے اپنا 32 رکنی اسکواڈ ہمراہ لانے کی درخواست کی گئی ہے جو اس دوران اپنے وارم اپ میچز بھی آپس میں کھیلیں گے۔کووڈ19 پروٹوکولز کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم اپنا پہلا کووڈ19 ٹیسٹ ہرارے سے کروانے کے 48 گھنٹے بعد پاکستان کے لیے اڑان بھرے گی۔

اسکواڈ میں شامل تمام افراد کا دوسرا کووڈ 19 ٹیسٹ اسلام آباد آمد پر لیا جائے گا جن کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کا اسلام آباد میں لیا گیا ٹیسٹ منفی آئے گا انہیں ٹریننگ شروع کرنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ اس دوران اگر کسی فرد کے کووڈ19 ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آتی ہے تو اسی5 روز سیلف آئسولیشن میں گزارنے ہوں گے اور اس دوران اس کے مسلسل 2 کووڈ19 ٹیسٹ منفی آنے لازمی ہوں گے۔زمبابوے کے خلاف سیریز بند دروازوں میں کھیلی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…