بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

نیم بیہوشی میں کلفٹن سے ملنے والی 22سالہ متاثرہ لڑکی کیس میں  اہم پیشرفت، گاڑی نے لڑکی کورات کتنے بجے بٹھایا گیا اور کس وقت شاپنگ مال کے گیٹ کے قریب چھوڑا ؟پولیس کا حیران کن انکشاف

datetime 23  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے کلفٹن میں لڑکی کو آبرو ریزی کا نشانہ بنانے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، کلفٹن میں پولیس نے خاتون کی نشاندہی پر ملزم کی گرفتاری کیلئے خیابان نشاط میں فلیٹ پر چھاپہ مارا لیکن ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،

پولیس کے مطابق لڑکی سے ایک بااثر شخص کا موبائل نمبر برآمد ہوا ہے جبکہ آبرو ریزی کرنیوالے ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے، ان کا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔پولیس کے مطابق لڑکی کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے ایک موبائل نمبر سے متعلق تفتیش مکمل ہو گئی ہے، لڑکی کے مطابق ملزمان نے یہ نمبر اسے دیا تھا۔پولیس کے مطابق مذکورہ موبائل نمبر ایک بااثر شخص کا ہے، تفتیش کے مطابق مذکورہ نمبر جائے وقوع پر استعمال نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق مذکورہ بااثر شخص کی واقعے کے روز کی مصروفیات بھی چیک کی گئی ہیں، بااثر شخص کے خلاف واقعے میں ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔پولیس نے بتایا ہے کہ بااثر شخص کے بچوں کا ڈیٹا بھی چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پرخیابان نشاط میں فلیٹ پر چھاپہ مارا تاہم ملزم فرار ہوگیا۔پولیس نے ملزم کے رشتے داروں کے گھر پر بھی چھاپہ مارا، پولیس کے مطابق فلیٹ کی نشاندہی خاتون کی جانب سے کی گئی۔کیس میں ملوث ملزمان کی پوری تفصیل حاصل کر لی ہے،پولیس نے دعوی کیا ہے کہ آبرو ریزی کرنیوالے ملزمان کا تعلق اندرون سندھ اور ایک ملزم جیکب آباد کے مرحوم سیاسی رہنما کا رشتہ دار ہے ۔گذشتہ روز کلفٹن سے لڑکی کے اغوا اورآبروریزی کے واقعے میں میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ لڑکی سے اجتماعی آبرو ریزی کا انکشاف ہوا تھا،متاثرہ لڑکی کے کپڑے اور دیگرنمونے لیب بھیج دیئے گئے ہیں، میڈیکولیگل کے مطابق مجموعی طورپرکتنے افراد نے آبرو ریزی کی، کہنا قبل ازوقت ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو 9 بج کر 46 منٹ پر گاڑی میں بٹھایا گیا جبکہ 10 بج کر 44 منٹ پر لڑکی کو شاپنگ مال کے گیٹ کے قریب چھوڑا گیا۔۔دوسری جانب لڑکی سے آبرو ریزی کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے اور واقعے کی تفتیش کیلئے اے ایس پی زاہدہ پروین ودیگرخواتین افسرکوذمہ داری دے دی گئی ہے، ڈیفنس کے مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیجز کا ڈیٹا حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‎



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…