پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

تعلیمی اداروں میں درجنوں طلباء کرونا کا شکار ہو گئے ،حکام نے تصدیق کر دی

datetime 23  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تعلیمی اداروں کی انتظامیہ ، استاتذہ اورطلباء احتیاط میں غفلت بالکل اختیار نہ کریں ۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 81طلبہ میں کوروناوائرس کی تصدیق کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق سیکریٹری و پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر)محمدعثمان نے کہا ہے کہ

بچوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ جاری ہے ، 39ہزار 296طلباکےکوروناٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں جن میں 81طلبہ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 38ہزار716کی ٹیسٹ رپورٹ کلیئر آئی ہے ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کیپٹن (ر)محمدعثمان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں 763 اسکولوں کے طلبہ کے سیمپل لیے گئے، لاہور میں 2،ننکانہ صاحب 9،گجرات میں12،گوجرانوالہ میں 45طلبا، ڈی جی خان میں 1اور بھکر میں 2طلبہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔کیپٹن (ر)محمد عثمان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کیسز میں کمی آئی تاہم وباء ملک سے مکمل ختم نہیں ہوئی اس لیے اداروں کی انتظامیہ ، استاتذہ اور طلباء احتیاط کا دامن ہر گز نہ چھوڑیں ۔ دوسری جانب کرونا وائرس کے کیسزمیں پھر اضافہ ہونے لگا ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےد وران پنجاب بھر میں 60کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور شہر میں 35نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ صوبے بھر میں دو دن کے دوران کیسز میں اضافہ ہوا لیکن کوئی اموات سامنے نہیں آئی ہے ۔ پنجاب میں 94952 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد کرونا کاپھر پھیلاؤ سامنےآیا ہے ، پہلے 6دنوں کے دوران تعلیمی اداروں میں کرونا کی تشخیص کیلئے 28ہزا ر سے زائد ٹیسٹ کیے جن میں 51طلباء اور 3استاتذہ اور ایک ملازم کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…