راولپنڈی (این این آئی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاک فوج دشمن کو ہر طرح کے خطرات میں موثر جواب دینے کیلئے تیار ہے ،پاکستان کی سلامتی،جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے۔
منگل کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے جہلم کے قریب فیلڈفائرنگ رینج کادورہ کیا ۔آرمی چیف نے اسٹیٹ آف دی آرٹ وی ٹی فورٹینک کاعملی مظاہرہ دیکھا۔ آرمی چیف نے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج درپیش چیلنجزاورعلاقائی خطرات سے بخوبی آگاہ ہے،مادروطن کے دفاع کیلئے اندرونی اوربیرونی چیلنجزپرتوجہ مرکوزہے۔ انہوںنے کہاکہ دشمن کوہرطرح کے خطرات میں مؤثرجواب دینے کیلئے تیارہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سلامتی،جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے۔ پاک فوج کے سربراہ نے کہاکہ دشمن کے مذموم عزائم کوخاک میں ملانے کیلئے مکمل دفاعی صلاحیت موجودہے۔ آرمی چیف نے کہاکہ آرمی چیف نے ٹینکوں کے مظاہرے،جوانوں کے پیشہ ورانہ معیارکی تعریف کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وی ٹی فور ٹینک آرمرڈ کور میں آلخالد ون کے بعد شاندار اضافہ ہے،یہ ٹینک دشمن کے مزموم مقاصد سے نمٹنے میں پاکستان کی مجموعی دفاعی صلاحیت کی مضبوطی میں اہم اضافہ ہے