اسلام آباد (این این آئی)موٹر وے پولیس کا احسن اقدام،بچے کو والدین سے ملا دیا۔تیرہ سالہ ثاقب خان اپنے والدین کے ساتھ بذریعہ بس کراچی سے آ رہا تھا اس کے والدین راولپنڈی میں اتر گئے جبکہ ثاقب بس میں ہی رہ گیا اور بس پشاور کے لیے روانہ ہوگئے۔اس بات کی اطلاع جب موٹروے پولیس کو دی گئی
تو موٹروے پولیس نے بس کو صوابی کے قریب روک کر ثاقب کو اتار لیا اور والدین کو اطلاع کر دی گئی۔ثاقب نے موٹروے پولیس کو بتایا کہ اسے بھوک لگ رہی ہے جس پر موٹروے پولیس نے موقع پر اس کے لئے کھانے پینے انتظام کیا۔. بعد ازاں اس کے ماموں عزت اللہ موقع پر پہنچ کر اسے ساتھ لے گئے۔