اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

بارشوں و سیلاب سے انسانی اموات کی تعداد  400 ہوگئی،نقصانات کی تفصیلات جاری

datetime 20  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان میں رواں برس مون سون سیزن کے دوران بارشوں و سیلاب میں انسانی اموات کی تعداد 400 ہوگئی۔رواں برس مون سون سیزن کے دوران بارشوں و سیلاب کی تباہ کاریوں سے نقصانات کی تفصیلات جاری ہوگئی ، این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ہونے

والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلاب کی تبا ہی کے نتیجے میں ہونے والی انسانی اموات کی تعداد 400 ہوگئی ہے، جن میں 103 کم عمر بچوں سمیت 65 خواتین اور 232 مرد شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق بارش و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں سب سے سندھ میں 136 افرادجاں بحق ہوئے، خیبر پختونخوا میں116، پنجاب میں 104 ، بلوچستان میں 21، کشمیر میں12  اور  گلگت بلتستان میں 11 افراد جان کی بازی ہارے، بارش و سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 392 افراد زخمی بھی ہوئے، زخمی ہونے والوں میں36 کم عمر بچوں سمیت 51 خواتین و 305 مرد شامل ہیں۔این ڈی ایم اے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلابی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 13سڑکوں اور  10 پلوں کو بھی نقصان پہنچا، سیلاب سے 3 ہوٹل، 20 دکانیں، 5 مساجد اور 7 پاور ہاوسز بھی متاثر ہوئے، سیلاب کے نتیجے میں 78735 مکانات مکمل تباہ اور 139113 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، اور سب سے زیادہ سندھ میں77343مکانات مکمل تباہ جبکہ137178 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…