بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

فاطمہ بھٹو جلد پارٹی قیادت سنبھالیں گی  پیپلز پارٹی شہید بھٹو نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 20  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پڈعیدن (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کے سینئر رہنمائوں نے اعلان کیا ہے کہ فاطمہ بھٹو جلد پارٹی قیادت سنبھالیں گی ، شہید بھٹو کی حقیقی وارث فاطمہ بھٹو پاکستانی سیاست میں قدم رکھ کر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید میر مرتضی بھٹو کے مشن کی تکمیل کیلئے

باقاعدہ انقلابی جدوجہد کا آغاز کریں گی۔ان خیالات کا اظہار پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے پڈعیدن میں شہید میرمرتضی بھٹو کی 66 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، نجی ہوٹل میں منعقدی تقریب میں شہید میر مرتضی بھٹو کی سالگرہ کاکیک کاٹاگیا۔دوسری جانب قبل ازیں پی پی شہید بھٹو کی چیئرپرسن محترمہ غنوی بھٹو کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔ سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی پی شہید بھٹو کے سینئر رہنماوں فقیر رسول بخش منگریو، ڈاڈا عرض محمد،بشیر راجپر ،امداد مغل، عبدالستارسونارا ،سچل راجپر، ساجد راجپر، امیر بخش لاشاری،مظہر خاصخیلی، عطا محمد وگن رمضان آرائیں اور شبیر کھنڈا نے کہا کہ بہت جلد ملکی سیاست میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے شہید بھٹو کی حقیقی وارث فاطمہ بھٹو پاکستانی سیاست میں قدم رکھ کر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید میر مرتضی بھٹو کیمشن کی تکمیل کیلئے باقاعدہ انقلابی جدوجہد کا آغاز کرینگی اور ملک کے غریب مظلوم عوام کو انکا حق اور اصل مقام دلوائیں گی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ان کے ملکی سیاست میں آنے کی خبر سے بڑے بڑے سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا ہوگئی ہے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں شہید بھٹو خاندان کی اصل وارث سیاست میں قدم رکھنے کیلئے آرہی ہیں اور ان کے سیاست میں آنے کے اعلان کے بعد عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…