اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی عوام انتظار کرنا چھوڑ دیں حکومت کو گرانے کے لئے جو بھی کرنا پڑا ہم کریں گے، دھماکہ خیز اعلان

datetime 20  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی عوام انتظار کرنا چھوڑ دیں اس حکومت کو گرانے کے لئے جو بھی کرنا پڑا ہم کریں گے۔ نجی ٹی وی جیو کے پروگرام میں رہنما مسلم لیگ ن، محمد زبیر نے کہا کہ اگر آپ عدالتی حکم نامہ بھی دیکھیں یہ تو کہیں بھی نہیں کہا گیا کہ اگر آپ علاج کروا رہے ہیں تو

اتنے مہینوں تک بات نہیں کرسکتے ۔اگر وہ بات کریں گے شرکت کریں گے تو اس چیلنج کو پی ٹی آئی اور حکومت کو سیاسی طور پر لینا چاہئے اتنی گھبراہٹ نہیں شو کرنی چاہئے ۔اور ان کے خطاب پر اگر کسی طرح کا اعتراض ہوگاتو وہ قانونی حوالے سے ہوگاپی ٹی آئی کی حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔عمران خان جب مفرور تھے تووہ بھرپور انداز میں تقریریں بھی کرتے تھے اور سارے چینلوں پر نشر بھی کیا جاتا تھا اور وہ عدالت بھی جاتے تھے جب پاناما کا کیس ہورہا تھا۔نواز شریف اگر آدھے گھنٹے کی تقریر کرلیں گے تو نہ ان کی صحت خراب ہوجائے گی اور نہ ہی کوئی بھونچال آنا چاہئے۔پارٹی کے لوگوں پر مقدمات قائم کئے گئے کہ کسی طرح پارٹی کو توڑا جاسکے مگر پارٹی متحد ہے اور اپنے پورے اتحاد کے ساتھ اے پی سی میں شرکت کررہی ہے۔ہماری جماعت میں بھی ایسے لوگ شامل ہیں جو بیرونی دباؤ کی وجہ سے ووٹ ڈالنے نہیں گئے یہ ہماری ناکامی ہے اور یہ ہمیں تسلیم کرنا چاہئے۔یہ جو بات ہوتی ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف سیاست الگ الگ ہے وہ وقت کی مناسبت سے حکمت عملی کافرق ہوسکتا ہے مگر عملی طور پر یکجا ہیں۔میاں نواز شریف اتنی سیاست کریں گے جتنا وہ سمجھیں گے کہ پاکستان کی عوام کے لئے ضروری ہے۔ اب وہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی عوام انتظار کرنا چھوڑ دیں اس حکومت کو گرانے کے لئے جو بھی کرنا پڑا ہم کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…