اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

کپتان کی تنخواہ تو کچھ بھی نہیں۔۔۔! وہ کون سے سیکرٹریز اور افسران ہیں جن کی تنخواہ وزیراعظم عمران خان سے 3 گنا زیادہ ہے؟ اجمل جامی کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 19  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ تو کچھ بھی نہیں، ان سے 3 گنا زیادہ سیکرٹریز اور افسران تنخواہ لیتے ہیں، اس بات کا انکشاف معروف تجزیہ کار اجمل جامی نے کیا، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پاکستان میڈیکل کمیشن بل کی منظوری کے بعد پی ایم ڈی سی باقاعدہ غیر فعال ہو گئی، ساٹھ کی دہائی میں معروض وجود میں آنے والے ادارے پی ایم ڈی

سی میں کل ڈھائی سو ملازمین کام کرتے ہیں، نئے بل میں ایک شق کے ذریعے ان کی ملازمتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے لیکن نئے بل سے پہلے ادارے کے یہ ملازمین کس قدر معاوضہ وصول کرتے تھے، ہوشربا تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق ادارے کے پرائیویٹ سیکرٹری وزیر اعظم پاکستان سے تقریباً تین گنا زیادہ یعنی 6 لاکھ 5 ہزار روپے تنخواہ وصول کرتے ہیں۔ اکاؤنٹ افسر 4 لاکھ 43 ہزار، پرسنل افسر 4 لاکھ28ہزار تک بھاری بھرکم معاوضہ وصول کرتے رہے۔ نئے قانون کے مطابق ادارہ اب ان ملازمین کا از سر نو تقرر اور تنخواہوں کا تعین بھی کر سکے گا۔ اس سلسلے میں پی ایم ڈی سی کے سابق ذمہ دار سے رابطہ ہوا تو انہوں نے بتایا کہ چونکہ سالہا سال سے ملازمین کی ترقیاں نہ ہوسکیں اس لئے ان کے تنخواہیں سالانہ بنیادوں پر بڑھتی رہیں کئی دیگر اداروں کے ملازمین بھی بھاری معاوضوں پر کام کرتے ہیں۔ پی ایم ڈی سی کے ملازمین کی دستیاب فہرست کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے پرائیویٹ سیکرٹری، پرسنل آفیسر کے عہدوں پر مجموعی طور پر پانچ افراد ملازمت کر رہے تھے جن کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ 6 لاکھ اور کم سے کم2لاکھ 90 ہزار تھی۔ فرنٹ ڈیسک آفیسر ایک لاکھ62ہزار لیتا تھا۔ فائلیں نتھی کرنے والے عہدیدار جنہیں کی پنچ آپریٹر کہا گیا ایک لاکھ 64 ہزار، سٹینو ٹائپسٹ ایک لاکھ 37 ہزار سے تین لاکھ21 ہزار

جبکہ سینئر ڈرائیور ایک لاکھ 48 ہزار روپے تک تنخواہ وصول کرتا تھا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ فریش ڈاکٹر 60 ہزار جبکہ پی ایم ڈی سی کے ہاں تعینات ایک ڈرائیور ایک لاکھ 42 ہزار تنخواہ وصول کرتا رہا۔ پی ایم ڈی سی کے سابق ذمہ دار نے مزید پوچھنے پر بتایا کہ ان تنخواہوں سے ٹیکس بھی کاٹا جاتا اور دیگر مراعات شامل نہیں ہوتی تھیں۔ پی ایم ڈی سی تنخواہیں خود جنریٹ کرتا نہ کہ

حکومت سے لیتا۔ پی ایم ڈی سی کی مجموعی ماہانہ تنخواہیں 3 کروڑ 10 لاکھ، بنیادی تنخواہ ایک کروڑ سے زائد جبکہ الاؤنسز کی مد میں دو کروڑ سے زائد کی رقم خرچ ہوتی، صرف ہیلتھ الاؤنس کی مد میں پچاس فیصد الاؤنس خرچ ہوتے۔ آڈیٹر جنرل اسی نقطے پر ہمیشہ اعتراض اٹھاتے رہے۔ نئے قانون کی روح سے اب پاکستان میڈیکل کمیشن میڈیکل اور ڈینٹل ایجوکیشن سے لے کر ان کی

پریکٹس تک کے معاملات کو ریگولیٹ کرے گا۔پہلی بار کونسل میں ڈاکٹروں کے علاوہ بھی شعبہ ہائے زندگی کی نمائندگی یقینی بنائی گئی ہے تاکہ عوامی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق کمیشن

میں شامل کوئی ممبر کسی ٹیچنگ ہسپتال، کالج یا یونیورسٹی کا مالک نہیں ہوگا۔ سابق ذمہ دار پی ایم ڈی سی پنچ آپریٹر 1لاکھ 64ہزار، فرنٹ ڈیسک آپریٹر 1لاکھ 62ہزارلیتا ترقیاں نہ ہوسکیں اسلئے تنخواہیں بڑھتی رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…