اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

پی آئی اے نے بڑی تعداد میں سعودی عرب سے اضافی پروازوں کی اجازت مانگ لی

datetime 19  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (آن لائن) ترجمان پی آئی نے کہا ہے کہ پی آئی اے نے 15 ستمبر سے اجازت ملنے کے ساتھ ہی بکنگ کا آغاز کردیا تھا ۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہا پی آئی اے کوویڈ کے باعث ہفتہ وار 23 پروازوں تک محدود ہوکر رہ گیا تھا ۔ ترجمان نے کہا بکنگ پر بے پناہ رش کے باعث پی آئی اے نے سعودی انتظامیہ سے مزید 28 پروازوں کی اجازت طلب کرلی ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک سے دو

روز میں اجازت نامہ متوقع ہے جس کے بعد فلائیٹ آپریشن کو وسعت دی جائے گی۔ ترجمان نے کہا اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامیہ سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے ترجمان نے کہا مزید پروازوں کیلئے تیاری کرلی ہے اجازت ملتے ہی بکنگ کیلئے دستیاب ہو جائیں گی ۔ واضح رہے سعودی عرب نے کرونا وائرس پھیلاو کی وجہ سے 6 ماہ سے زائد عرصے تک بند رکھے جانے والا بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بالآخر بحال کر دیا ہے۔جس کے بعد بے چینی سے سعودی عرب واپسی کے منتظر پاکستانیوں کو بھی سکھ کا سانس نصیب ہوا ہے۔ پی آئی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان سے سعودی عرب واپس جانے والے ویزہ ہولڈرز اتنے بے تاب ہیں کہ 17 ستمبر سے 30 ستمبر تک کی 23 پروازوں کی تمام ٹکٹیں ایک ہی روز میں فروخت ہو گئی ہیں۔۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے سعودی عرب جانے والی پروازوں کے ٹکٹس پہلے آئیں پہلے پائیں کے تحت فروخت کی جا رہی ہیں اور 30 ستمبر تک شیڈول کی گئی پروازوں کے تین ہزار ٹکٹس تھے جو کہ ایک ہی دن میں فروخت ہو چکے ہیں۔سعودی عرب کی جانب سے جزوی طور پر سفری پابندیاں ختم ہونے کے بعد کثیر تعداد میں مسافر رابطے کر رہے ہیں ان میں ایسے افراد کی تعداد زیادہ ہے جن کے ویزے کی معیاد 30 ستمبر کو ختم ہورہی ہے۔اس لیے ہماری کوشش ہے کہ 30 ستمبر سے پہلے پہلے پروازیں بڑھا دی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 28 پروازیں

مزید چلانے کی اجازت ملنے سے تقریبا 9 ہزار مسافروں پاکستان سے سعودی عرب روانہ ہوسکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…