پروگرام میں آنے کیلئے چینل نے ہمیں دعوت دی تھی مروہ کے والد نے ندا یاسر کا جھوٹ بے نقاب کردیا

18  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی ہوسٹ و معروف پاکستانی اداکارہ ندا یاسر کا جھوٹ بے نقاب ہو گیا ۔ مروہ کے والد نے حقیقت بتا دی ۔ تفصیلات کے مطابق ندایاسر کی جانب سے یہ دعوی بھی کیاگیاکہ مروہ کےوالدین نے ہمارے شو میں آنے کیلئے رابطہ کیا تھا جبکہ ملزم کی گرفتاری کا کریڈٹ اپنے حصے میں ڈال لیا اور کہا کہ ہمارے پروگرام کے بعد ملزم گرفتار ہوا ہے ۔

مروہ کے والد نے ندا یاسر کے تمام دعوئوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی چینلز سے رابطہ نہیں کیا بلکہ ہمیں فون آیا تھا اور ہمیں شو میں آنے کی دعوت دی گئی تھی ۔ جبکہ مروہ کے تایا نے بتایا کہ جس وقت مروہ کی میت ہمارے پاس آئی اس کے بعد ہمارے ساتھ میڈیا رابطہ ہوا ۔ واضح رہے کہ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے معروف مارننگ شو کی میزبان ندایاسر اس وقت شدید تنقید کی زد میں ہیں کیونکہ انہوں نے مروہ کے اہلخانہ کو اپنے پروگرام میں مدعو کیا اور ان سے بے معنی سوالات کیے۔ تفصیلات کے مطابق ندا یاسر نے اپنے پروگرام میں بچی مروہ کے والدین کو بلایا اور ان سے اس واقعے کی تفصیلات بتانے کے لیے کہا جو یقینا ان والدین کے لیے بتانا بہت مشکل تھا۔ندا یاسر نے مروہ کے والد سے متعدد بار کئی بے معنی سوالات کیے۔جب کہ پروگرام میں موجود مروہ کی دادی اماں مسلسل روتی رہیں۔ندا یاسر بار بار مروہ سے متعلق سوالات پوچھتی رہیں،جس کا جواب دیتے ہوئے ان کے والد بھی آبدیدہ ہو گئے۔گفتگو کے دوران ان کی آنکھوں میں درد اور آنسو واضح دیکھے جا سکتے تھے۔مروہ کے اہلخانہ کے لیے اس واقعے پر بات کرنا بہت مشکل ہو رہا تھا۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے ندا یاسر کے انداز اور سوالات پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اپنے چینل کی ریٹنگ کے لیے ایسے لوگوں کو بلا لیا جن کی بیٹی سے برا سلوک ہوا،۔سوشل میڈیا صارفین نے ندا یاسر کو ہٹانے اور ان کے مارننگ شو کو بند کرنے کا مطالبہ کردیا اور اس سلسلے میں ایک مہم بھی شروع کردی ہے ۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…