اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا رات گئے بغیر پروٹوکول ملتان شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ،اداروں کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار، حکام کی بازپرس

datetime 17  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور(پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے رات گئے بغیر پروٹوکول ملتان شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ ملتان کی انتظامیہ بھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دورے سے لاعلم رہی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صفائی کی خراب صورتحال اور سٹریٹ لائٹس کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اداروں کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور حکام کی باز پرس کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار

نے بوسن روڈ، ملتان پبلک سکول اور بعض دیگر علاقوں میں کوڑا کرکٹ دیکھ کر سخت ناراضگی کااظہار کیا اور ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی جواب طلبی کی گئی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چیف ایگز یکٹو آفیسر ایم ڈبلیو ایم سی سے 2 روز میں تحریری وضاحت مانگ لی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ملتان شہر کی صفائی کی ذمہ داری ایم ڈبلیو ایم سی پر عائد ہوتی ہے،کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کروں گا۔ شہر میں صفائی کی صورتحال کا خود جائزہ لیا ہے۔ وارننگ کے باوجود بہتری نہ ہونا افسوسناک ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ شہر میں سٹریٹ لائٹس کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طو رپر درست کیا جائے۔ سٹریٹ لائٹس روشن نہ ہونے سے عوام کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ صفائی کی ابتر صورتحال اور فرائض سے غفلت برتنے پر ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈپٹی منیجر عثمان خورشید کو معطل کر دیا گیا ہے اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ایم ڈبلیو ایم سی کے ڈپٹی منیجر عثمان خورشید کے خلاف انکوائری کرکے 2 روز میں رپورٹ پیش کریں گے جبکہ سٹریٹ لائٹس کی بندش اور فرائض سے غفلت پر انچارج سٹریٹ لائٹس محمد نفیس احمد کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن ملتان نفیس احمد کے خلاف 2 روز میں انکوائری کر کے رپورٹ پیش کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…