لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی جانب سے سکول کھولنے کا فیصلہ طلبہ و طالبات پر بھاری پڑنے لگا، والدین اور سکول والوں کے اصرار کے باوجود سکول تاخیر سے کھولے گئے لیکن پھر بھی کورونا وائرس نے بچوں کو آ لیا۔ پنجاب میں
سکول کھلنے کے تین دن کے اندر 34 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، سب سے زیادہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ سے 24 بچوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ننکانہ میں اساتذہ اور بچوں سمیت 5 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ بھکر میں ایک بچے اور ایک سکول ملازم میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ ننکانہ کے گیریژن اور گرلز ہائیر سیکنڈری سکول شاہ کوٹ کو کورونا کیسز کی وجہ سے بند کر دیا گیا ہے، لودھراں میں کورونا وائرس رپورٹ ہوا ہے۔ محکمہ ہیلتھ کے مطابق جس سکول میں دو سے زیادہ بچے کورونا سے متاثر ہوں گے اس سکول کو پانچ دن کے لئے بند کر دیا جائے گا۔