اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

لاہور موٹر وے کیس کا مرکزی ملزم عابد علی ‎ملہی‎‎ تصویر اور معلومات لیک کرنیوالے شخص کی نشاندہی تمام معلومات ملزم تک کون پہنچاتا رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 18  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لاہور موٹرو ے متاثرہ خاتون کے مرکزی ملزم عابد علی پولیس کیلئے چھلاوا بن گیا ۔ 70چھاپوں اور پولیس کی 30ٹیمیں ابھی تک ملزم گرفتار نہیں کر سکیں ۔ تاہم اس حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے کہ لاہور موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کی تصویر اور معلومات لیک کرنے والے شخص کی نشاندہی ہو گئی ہے ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق ملزم عابد کی

تصویر اور دیگر معلومات لیک کرنے سے متعلق ابتدائی رپورٹ ایوان وزیراعلیٰ کو پہنچا دی گئی ہے ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رپورٹ اور تصویر فرانزک ڈیپارٹمنٹ سے لیک ہوئی ، رپورٹس لیک کرنے والے تک قانونی اداروں پہنچ گئے ہیں۔ دوسری جانب سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ یہ کیسا قانو ن ہے8دن سے زائد ہو گئے ،پہلے دن ہی کیس کے ملزمان کو پکڑنے کا اعلان ہو گیا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ خبر آتی ہے کہ ملزمان کا گھیرائو کر لیا گیا ایسی خبر کے ملتے ہی ملزم پہلے ہی الرٹ ہو جاتا ہے اور وہ اپنی جگہ سے نکل کر کہیں اور چلا جاتا ہے ، قبل ازیںپولیس نے لاہور موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد علی سے رابطے میں رہنے والے 5 رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملزم عابد علی سے دو روز قبل رابطے میں رہنے والے 5 رشتہ داروں کو حراست میں لیا ہے۔مرکزی ملزم کے رشتہ داروں سے تفتیش لاہور میں کی جائے گی۔ اس سے پہلے مفرور ملزم عابد علی کی اہلیہ کو پولیس نے حراست میں لیا تھا جس کے بعد ملزم کی بیوی کی نشاندہی پر مختلف جگہوں پر چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عابدعلی کو گرفتار کرنے کیلئے اب تک 66چھاپے مارے جا چکے ہیں۔لیکن ابھی تک پولیس کو ناکامی کا سامنا ہے ۔جبکہ گزشتہ روز سالی نے بیان میں انکشاف کیا تھا کہ ملزم عابد علی نے مجھے ملنے کیلئے بلایا اس سے ملنے کیلئے جانے سے قبل میں نے پڑوسیوں کو بتا دیا تھا کہ میں عابد علی سے ملنے جارہی ہوں پولیس کو اطلاع دے دیں۔ سالی نے بتایا کہ پولیس کے آنے کی خبر عابد علی کو ہو گئی تھی اس نے مجھے دھکا دیا اور وہاں سے بھاگ گیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ عابد علی نےکلین شیو کر لی ہے تاکہ وہ آسانی سے پولیس کے پہچان میں نہ آئے ۔ عابد علی کی سالی کا کہنا تھا کہ اب میری جان کو خطرہ لاحق ہے کیونکہ یہ بات بھی عابد کو پتہ چل گئی ہو گی کہ اس کی مخبری میں نے کروائی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…