بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

کورونا کے مرکز ووہان سے 8 ماہ کے بعد بین الاقوامی پروازوں کا آغاز

datetime 18  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عالمی وبا کورونا وائرس کے مرکز سمجھے جانے والے چینی شہر ووہان سے بین الاقوامی پروازوں کا دوبارہ آغاز کردیا گیا۔واضح رہے کہ مبینہ طور پر چینی شہر ووہان سے گذشتہ سال کے آخر میں پھیلنے والا کورونا وائرس پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے اور اب تک اس سے دنیا بھر میں 3 کروڑ سے زائد افراد متاثر اور 9 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد

ہلاک ہوچکے ہیں۔حکام کے مطابق چین میں کورونا سے 85 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4 ہزار 600 سے زائد افراد موذی وائرس کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔ چین کے کل کیسز میں سے 50 ہزار کا تعلق ووہان سے ہے جب کہ 3 ہزار 869 ہلاکتیں بھی یہیں رپورٹ ہوئی ہیں۔23 جنوری کو ووہان میں کیسز میں اضافے کے بعد وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے چینی حکام نے ایک کروڑ 10 لاکھ سے زائد آبادی والے شہر میں مکمل لاک ڈاؤن کردیا تھا اور کیسز کم ہونے پر 10 ہفتوں بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی تھی۔ رواں ماہ کے آغاز میں تمام تعلیمی ادارے کھول دیے گئے تھے اور اب تقریباً 8 ماہ کی معطلی کے بعد ووہان سے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز بھی کردیا گیا ۔جنوبی کوریا سے پہلی پرواز 60 مسافروں کو لے کر ووہان کے ائیر پورٹ پر لینڈ کرگئی ہے،حکام کے مطابق ووہان میں داخلے کے لیے مسافروں کو پرواز سے قبل 72 گھنٹے کے اندر کورونا کا ٹیسٹ کرانا لازمی ہے۔چین کی جانب سے احتیاطاً بہت سے ممالک کے مسافروں پر چین میں داخلے پر پابندی ہے اور جنہیں اجازت ہے انہیں بھی 14 دن کا قرنطینہ مکمل کرنا ہوتا ہے۔چین کی سول ایوی ایشن کے مطابق بیجنگ اور شنگھائی میں بھی براہ راست بین الاقوامی پروازوں کی اجازت ہے تاہم اس کے لیے ویزہ اور ہیلتھ سے متعلق اقدامات پر سختی سے عمل کرایا جارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…