اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

ریلوے میں بڑھتا ہوا خسارہ ، افسران کے مزے ختم ، بڑا قدم اٹھا لیا گیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور (آن لائن)پاکستان ریلوے میں بڑھتے ہوئے خسارے کو کم کرنے کیلئے کفایت شعاری مہم شروع کر دی گئی ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے نے خسارے پر قابو پانے کیلئے تمام جنرل منیجرز اور آٹھوں ڈویژن کے ڈی ایس اور افسران کے ٹی اے

اور ڈی اے پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی۔اس سلسلہ میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کے دوسرے شہر جانے پر ہوٹلنگ اور دیگر ٹریولنگ الائونس بھی نہیں دیا جائے گا۔فیصلہ 12ارب روپے ریونیو کم ہوکر 6ارب روپے ہونے پر کیا گیا ہے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے کی جانب سے جنرل منیجر ریلوے میٹننس اینڈ سروسز، جنرل منیجر ویلفیئر ،ایڈیشنل جنرل منیجر ریلوے انفراسٹر کچر،ایڈیشنل جنرل منیجر ریلوے ٹریفک ،ایڈیشنل جنرل منیجر ریلوے میکینکل سمیت ریلوے کی آٹھوں ڈویژنوں کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو پابندی کا لیٹر ارسال کر دیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پراجیکٹ میں کام کرنے والے ڈائریکٹرز کو بھی آئندہ سے الائونس نہیں دیا جائے گا۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…