لاہور( این این آئی)پاکستان ریلوے میں بڑھتے ہوئے خسارے کو کم کرنے کیلئے کفایت شعاری مہم شروع کر دی گئی ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے نے خسارے پر قابو پانے کیلئے تمام جنرل منیجرز اور آٹھوں ڈویژن کے ڈی ایس اور افسران کے ٹی اے اور ڈی اے پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی۔
اس سلسلہ میں جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق افسران کے دوسرے شہر جانے پر ہوٹلنگ اور دیگر ٹریولنگ الائونس بھی نہیں دیا جائے گا۔فیصلہ 12ارب روپے ریونیو کم ہوکر 6ارب روپے ہونے پر کیا گیا ہے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے کی جانب سے جنرل منیجر ریلوے میٹننس اینڈ سروسز، جنرل منیجر ویلفیئر ،ایڈیشنل جنرل منیجر ریلوے انفراسٹر کچر،ایڈیشنل جنرل منیجر ریلوے ٹریفک ،ایڈیشنل جنرل منیجر ریلوے میکینکل سمیت ریلوے کی آٹھوں ڈویژنوں کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو پابندی کا لیٹر ارسال کر دیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پراجیکٹ میں کام کرنے والے ڈائریکٹرز کو بھی آئندہ سے الائونس نہیں دیا جائے گا۔