پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

سعودی عرب کیلئے پروازوں کا آغاز، پی آئی نے بکنگ شروع کردی کرونا ٹیسٹ لازمی ، کن لیبارٹریوں کی رپورٹ قبول کی جائیگی؟لسٹ جاری

datetime 17  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت کی جانب سے سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد پی آئی اے نے مسافروں کی بکنگ شروع کر دی۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کا سعودی عرب کا آپریشن فعال تھا تاہم اب پاکستان سے مسافر بھی جا سکیں گے۔

پی آئی اے پاکستان سے سعودی عرب کی ہفتہ وار 23 پروازیں چلا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق 30 ستمبر تک جدہ، مدینہ، ریاض اور دمام کے لئے مزید 28 پروازوں کی اجازت بھی طلب کر لی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق وہ تمام مسافر جن کے پاس سعودی عرب کا رہائشی ، اقامہ ہولڈر یا وزٹ ویزہ ہے وہ سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق سعودیہ جانے والے مسافروں کو 48 گھنٹے کے اندر کرونا کا منفی ٹیسٹ فراہم کرنا لازمی ہو گا۔دریں اثنا سعودی سول ایوی ایشن نے پاکستان میں موجود ان لیبارٹریوں کی فہرست جاری کر دی ہے جن کے کرونا ٹیسٹ قبول کئے جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی سے چار لیبارٹریوں کے ٹیسٹ قبول کیے جائیں گے۔ جن میں آغا خان، سول ہسپتال، ڈاو ہسپتال اور انڈس ہسپتال کی لیبارٹریاں شامل ہیں۔اسلام آباد کے قومی ادارہ صحت کی وائرولوجی لیب کی رپورٹ بھی قبول کی جائے گی۔لاہور میں پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، شوکت خانم اور چغتائی لیب کے ٹیسٹس کی رپورٹ پر بھی سعودی عرب جانے کی اجازت ہو گی۔

ملتان میں نشتر ہسپتال کی لیب کے کوروناٹیسٹ حتمی تصور ہوں گے اسی طرح پشاور سے خیبر میڈیکل یونیورسٹی کی پبلک ہیلتھ لیب کو منظور کیا گیا ہے۔کوئٹہ کی سرکاری موبائل لیبارٹری اور ایف جے سی اینڈ جی ہسپتال کی لیبارٹری کے کوروناٹیسٹ کی رپورٹ پر بھی سعودی عرب کا سفر کیا جا سکتا ہے۔سکھر کے گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، مظفر آباد کے عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اور گلگت بلتستان کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی لیبارٹریوں کے نتائج سعودی اتھارٹی قبول کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…