اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

جہلم میں استاد کا کمسن بچیوں کیساتھ خوفناک سلوک والدین نے زیر حراست استاد کو معاف کر دیا‎

datetime 16  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جہلم کے ایک ٹیوشن سنٹرکے استاد کا کمسن بچیوں کیساتھ خوفناک سلوک ، ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ٹیچر کو حراست میں لے لیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق جہلم شہر کے محلہ خانساماں میں ٹیوشن سنٹرمیں استاد نے سبق یاد نہ کرنے پر کمسن بچیوں کیساتھ خوفناک سلوک کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیوشن ٹیچر کی طرف سے سبق یاد نہ کرنے پر کس طرح بے دردی کے ساتھ طالبات کو بالوں سے پکڑ کر کھینچا جا رہا ہے ۔ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی ڈی ایس پی سٹی نے ٹیچر کو حراست میں لے لیا تاہم بچیوں کے والدین نے ڈی ایس پی دفتر میں پہنچ کراستاد کو معاف کردیا ۔ڈی ایس پی ابراہیم وڑائچ نے کہا کہ مدعی کے معاف کرنے کے باوجود پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا ، دریں اثنا وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے بھی معاملے کا نوٹس لے لیااور کہا کہ یہ ظلم ہے ، جہلم پولیس کو واقعہ کی تفتیش کیلئے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…