جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

خوش آ مدید ارطغرل غازی میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف اداکار کی پہلی مرتبہ پاکستان آمد

datetime 16  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی پر یکم رمضان سے اردو زبان میں نشر کی جانے والی ترک سیریز ارطغرل غازی نے پاکستانیوں کو اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے۔ اسی تناظر میںارطغرل غازی میں

دوآن ایلپ کا کردار نبھانے والے جاوید جیتن گنیر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ترک اداکار جاوید جیتن گنیر نے اپنے مداحوں کو پاکستان پہنچنے کی اطلاع انسٹاگرام کے ذریعے دی ہے۔جاوید جیتن گنیر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو کلپ شیئر کی جس میں دو موسیقار بڑے ہی خوبصورت انداز میں طبلا اور رباب بجاتے نظر آرہے ہیں۔انسٹاگرام اسٹوری میں ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے ترک اداکار نے اپنی لوکیشن یعنی مقام میں اسلام آباد، پاکستان لکھا جس کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ جاوید جیتن پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔شیئر کی جانے والی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اداکار نے گڈ مارننگ والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔یاد رہے کہ ترک سیریز ارطغرل غازی کے کسی کردار نے پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…