پیر‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2026 

اگر موٹرو ے کیس کے مجرمان کو سخت سزائیں نہ دی گئیں تو پاکستان کو خیرباد کہہ دوں گی، اداکارہ سارہ خان کا اعلان

datetime 15  ستمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)موٹروے متاثرہ خاتون واقعے سے ہر پاکستانی شدید غم و غصے سے دو چار ہے ۔ واقعہ 8اگست کی رات کو پیش آیا ، مرکزی ملزم شفقت کو گرفتار کر کے جسمانی ریمانڈ لے لیا گیا تاہم عابد علی تاحال پولیس گرفتار کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی ۔

پورا پاکستان ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کر رہا ہے وہیں شوبز کی شخصیات میں غم و غصہ کسی نہ کسی صورت سامنے آتا جارہا ہے ۔ اسی حوالے سے اداکارہ سارا خان نے ایک بیان جاری کیا ہے کہ عورتوں کی آبروریزی کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا نہیں دی جاتی تو وہ ایسی صورتحال میں پاکستان کو خیر آباد کہ دیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نامور اداکارہ سارا خان نے کہا ہے ہمارے معاشرہ عورتوں کو تمیز کی تبلیغ کرتا ہے میرا یہ کہنا ہے کہ عورتوں کیساتھ ساتھ ان مردوں کو بھی تبلیغ دی جائے کہ ایک معاشرہ اپنی عورتوں کی عزت کیسے کرتا اور بچوں کو کیسے محفوظ رکھا جاتا ہے ۔ لاہور موٹروے واقعہ پر اداکارہ نے کہا ہے کہ متاثرہ خاتون کی آبروریزی انتہائی افسوسناک ہے ۔ میری حکومت سے درخواست ہے ایسے ملزموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ یہ آئندہ نسلوں کیلئے عبرت بنیں اور کوئی بھی ایسا عمل کرنے کی جرات نہ کرے ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر ملزمان کو عبرتناک سزائیں نہ دیں گئی تو پھر میں ملک چھوڑ جائوں گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…