اسلام آباد(آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر سے طلباء کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر سمسٹر بہار2020ء میں پیش کیے گئے پروگرامز کی مشقیں جمع کرانے کی تاریخ میںتوسیع کرتے ہوئے میٹرک، اے ٹی ٹی سی، اور انٹرمیڈیٹ کی
تمام مشقیں جبکہ بی اے، اے ڈی ای، کے چھ کریڈیٹ کے کورسز کی پہلی ، دوسری اور تیسری مشق جبکہ بی اے، اے ڈی ای، کے تین کریڈیٹ کے کورسز کی پہلی مشق، علاوہ ازیں بی ایڈ، بی ایس ، پی جی ڈی اور تمام پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کی پہلی مشق میں 21ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔