منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

انتہائی اہم محکمے کے افسران کا 45لگژری گاڑیاں ذاتی استعمال میں لا نے کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 15  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)آئیسکو ہیڈ کوارٹرز میں دفاتر کی ڈیوٹیاں کرنیوالے افسران نے غیر قانونی طورپر 45لگژری گاڑیاں اپنے ذاتی استعمال میں لاتے ہوئے ادارے کو کروڑوں روپے فیول کی مد میں نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے ۔سپیشل آڈٹ رپورٹ میں مذکورہ افسران سے گاڑیوں کی ریکوری کے ساتھ فیول چارجز بھی وصول کرنے کے احکامات کو آئیسکو انتظامیہ نے نظرانداز کردیا ۔

دستاویزات کے مطابق 2010 تا 2013ء کے دوران منیجر ایڈمن عباد محمود ،قاضی عارف ، خالد جمیل ، خان وعظ ، اعجاز احمد بھٹہ ، شبیر احمد ، حاجی صفدر حسین ،رفیق بٹ ، رئیس حیدر ،ریاض قدیر ، راشد قریشی ، عبدالجبار ، معظم حسین ، شبیر احمد، امجدزمان ، افشاں انور ، اورنگزیب ، کامران سرور، میاں فرحت ، باسط محمود ، اعجاز بھٹہ ، ناصر جاوید ، محمد فاروق ، شبیر احمد ، خالد مجید ، شبیر احمد ، چوہدری رفیق ، منیر احمد ، غلام رسول ، رئیس حیدر اور واجد علی قاضی نے غیر قانونی طور پر سرکاری خزانے سے خریدی گئی گاڑیوں کو اپنے ذاتی استعمال میں لاتے ہوئے تین کروڑ 45لاکھ روپے سے زائد فیول استعمال کیا اور متعدد گاڑیاں پلاننگ ونگ اور عام ڈیوٹی کے لئے بھی استعمال میں لائی گئیں ۔اس حوالے سے سپیشل آڈٹ رپورٹ میں میگا سکینڈل کا جب انکشاف ہوا تو اس میں کہا گیا کہ مذکورہ گاڑیاں فی الفور دفاتر میں بیٹھے افسران سے ریکور کرکے ٹرانسپورٹ سیکشن میں جمع کرائی جائیں اور ان گاڑیوں کی مرمت اور فیول کی مد میں سرکاری خزانے سے اٹھائے جانیوالے اخراجات مذکورہ افسران سے وصول کیے جائیں ۔سات سال گزرنے کے باوجود آئیسکو انتظامیہ تاحال مذکورہ افسران سے ریکوری نہیں کرسکی ۔ذرائع آئیسکو کا کہنا ہے کہ ان افسران میں سے متعدد ملازمین ریٹائرڈ بھی ہو چکے ہیں اور وہ پنشن و دیگر مراعات ادارے سے باقاعدگی سے وصول

کررہے ہیں ۔سپیشل آڈٹ رپورٹ کی وساطت سے آئیسکو ہیڈ کوارٹرز کے افسران کیخلاف ایف آئی اے اور نیب کو درخواست بھیجے جانے کا بھی امکان ہے ۔یہاں آئیسکو ترجمان راجہ عاصم سے موقف جاننے کے

لیے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ پرانا معاملہ ہے انہیں معلوم نہیں ہے تاہم مزید پوچھ کر تفصیل بتائی جا سکتی ہے،دوسری جانب انہوں نے کہا کہ آڈٹ پیرا جب آ گیا تو پھر یقینا ریکوری کی گئی ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…