اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستانی ٹیم کا سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچز میں پلڑا بھاری ہے، گرین شرٹس کو کل 50 میچز میں سے 18 میچز میں فتوحات حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے، آئی لینڈرز 14 میچز میں کامیاب رہی جبکہ 18 میچز ڈرا ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 1982ءسے 2015ءمیں اب تک مجموعی طور پر 50 میچز کھیلے گئے جس میں گرین شرٹس چھائی رہی، پاکستانی ٹیم نے 18 میچز جیتے جبکہ سری لنکن ٹیم 14 میچز جیت سکی اور دونوں ٹیموں کے درمیان 18 میچز ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوئے۔ دونوں ٹیمیں پہلی بار 1982ءمیں کراچی کے مقام پر مدمقابل ہوئیں جس میں گرین شرٹس نے آئی لینڈرز کو 204 رنز سے شکست دی، دونوں ٹیمیں 2015ءمیں سری لنکا میں جاری ٹیسٹ میں ایک میچ کھیل چکی ہیں اور 17 جون سے 21 جون تک کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں کولمبو کے مقام پر پاکستان نے میزبان سری لنکن ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 25 سے 29 جون تک کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی۔