ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے موٹر وے واقعہ سے متعلق متنازعہ بیان پر معافی مانگ لی‎

datetime 14  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سی سی پی او لاہورعمر شیخ نے موٹروے کیس پر متنازعہ بیان دیا تھا جس کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔تاہم انہوں نے اپنے بیان پر قوم سے معافی مانگ لی ہے۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ نےکہا ہے کہ میں اپنے بیان پر متاثرہ خاندان اور پورے پاکستان سے معافی مانگتا ہوں اگر میرے بیان پر کسی کی

دل آزاری ہوئی ہے تو اس کیلئے میں اپنی بہنوں ، بھائیوں اور سوسائٹی سے معافی مانگتا ہوں۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے موٹر وے واقعہ پر غیر ذمہ دارانہ بیان دینے پر سی سی پی او لاہور کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس شرمناک طریقے سے واقعہ کو ہینڈل کیا گیا اس پر حکمرانوں کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے دنیا میں ریکارڈ بنایا ہے جہاں مظلوم خاتون کے سر پر شفقت کی چادر رکھنے کے بجائے متاثرہ خاندان کا مذاق اڑایا گیا،گزشتہ دو برس سے کہہ رہے ہیں کہ موجودہ نااہل حکمران معیشت کو برباد کرچکے ہیں اور اب پاکستان کو انتظامی انارکی کے دہانے پر پہنچا چکے ہیں،جیسے عمران خان خود اناڑی ہیں ویسے ہی صوبہ پنجاب میں عثمان بزدار کو لے کر آئے ہیں،سب سے بڑے صوبے میں گزشتہ دو برس کے دوران 5 آئی جیز، 4 چیف سیکرٹریز، متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل کردئیے گئے کیا اس طرح صوبے کانظام چل سکتا ہے ،ان حالات میں انتظامیہ کیسے کام کرے گی؟،نیب کی زیر حراست حمزہ شہباز کئی دن سے بخار میں مبتلا ہیں ،ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے لیکن انہیں مطلوبہ طبی امداد نہیں دی جارہی ، ہمیں کسی اور نہیں صرف عوام کے گرین سگنل کاانتظار ہے اوراس کی رنگ ٹون گہری ہوتی جارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…