2 پاکستانی بھائیوں کا شاندار کارنامہ ، پہلا الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر تیارکر لیا

9  ستمبر‬‮  2020

پشاور (این این آئی)پشاور سے تعلق رکھنے والے 2 بھائیوں نے پاکستان کا پہلا الٹرا لائٹ (ہلکا ترین)ہیلی کاپٹر تیار کر لیا۔پشاور کے مضافاتی علاقے لنڈی ارباب سے تعلق رکھنے والے قاضی سجاد احمد اور قاضی طفیل احمد نے ہیلی کاپٹر کی کامیاب پرواز کا مظاہرہ بھی کیا ہے۔

ہیلی کاپٹر بنانے کے حوالے سے قاضی سجاد احمد کے مطابق انہوں نے 1978میں جیمز بانڈ کی ایک فلم دیکھی تھی جس سے متاثر ہو کر یہ ہیلی کاپٹر بنایا ہے۔قاضی سجاد کا کہنا ہے کہ الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر بنانے میں 15 لاکھ روپے خرچ ہوئے اور یہ ہیلی کاپٹر 6 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کر سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومت ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اسپرے کرنے کے لیے ترکی سے جہاز منگوا رہی ہے جب کہ ان کا تیار کردہ ہیلی کاپٹر بھی یہ کام بخوبی کر سکتا ہے اور اس کی لاگت بھی کہیں کم ہے۔قاضی برادران کا تیار کردہ یہ الٹرا لائٹ ہیلی کاپٹر پاکستان سول ایوی ایشن میں رجسٹرڈ ہے اور قاضی طفیل سجاد ‘جو کہ ایک پروفیشنل پائلٹ ہیں’ نے حکومت سے تعاون کی درخواست کی ہے تاکہ ہیلی کاپٹر میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…