پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

موجودہ ’’سیٹ اپ‘‘ کو لانے والے اب خود’’ اپ سیٹ‘‘ نظر آتے ہیں،کیا تبدیلی ہونے جا رہی ہے؟ حافظ حسین احمد کا دعویٰ

datetime 10  ستمبر‬‮  2020 |

کوئٹہ( آن لائن ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ترجمان و سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں ڈھونگ کے ذریعے جو’’ نیم فوجی حکومت ‘‘ عوام پر مسلط کی گئی تھی دو سال کے پے در پے ناکامیوں کے بعد اب تبدیلی لانے والی قوتیں ’’نیم فوجی حکومت‘‘ کو نئی ’’ قومی حکومت‘‘ میں تبدیل کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ وہ اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم

میں مختلف وفود اور صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے، اس موقع پرمولانا شبیر احمد لقمان علیپوری جنرل سیکریٹری جے یو آئی ضلع مظفر گڑھ، مرید حسین گوپانگ رکن مجلس عمومی مظفر گڑھ، حافظ مسعود احمد جنرل سیکریٹری ڈیرہ اللہ یار، عمر فاروق ضلعی معاون کنوینر جے ٹی آئی کوئٹہ، محمد امین بھنگر، اقلیتی رہنما ڈاکٹر درشن کمار، ڈاکٹر اوم پرکاش اور دیگر موجود تھے۔ حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ موجودہ ’’سیٹ اپ‘‘ کو لانے والے اب خود’’ اپ سیٹ‘‘ نظر آتے ہیں اس لیے اب جامع منصوبہ بندی کا آغاز کردیا گیا ہے اور بدقسمتی سے ایک بار پھر مشہور زمانہ نیب کے ذریعے اپوزیشن رہنماؤں کو شکنجے میں کسنے کا عمل تیز کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں اپوزیشن کے بعض نمایاں رہنماؤں کو قومی حکومت کی تشکیل میں حصہ لینے پر مجبور کیا جاسکتا ہے اس منصوبے کی گونج اب اپوزیشن حلقوں میں بھی سنائی دینے لگی ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن کے بعض رہنماؤں نے وہی اندازاپنانے کی کوشش کی جو ماضی کے دو سالوں میں انہوں نے روا رکھا ہے پھر اے پی سی اور اپوزیشن کی حکومت کے خلاف مجوزہ تحریک ناممکن نظر آتی ہے البتہ اس کے بجائے ہومیو پیتھک احتجاج کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے ، جمعیت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے منتشر شیرازہ کو متحد کرنے کا یہ آخری موقع ہوگا۔ سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات

میں ڈھونگ کے ذریعے جو’’ نیم فوجی حکومت ‘‘ عوام پر مسلط کی گئی تھی دو سال کے پے در پے ناکامیوں کے بعد اب تبدیلی لانے والی قوتیں ’’نیم فوجی حکومت‘‘ کو نئی ’’ قومی حکومت‘‘ میں تبدیل کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…