اسلام آباد (آئی این پی )سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے افسر ساجد گوندل کی والدہ ان کی گمشدگی پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر غم سے نڈھال نظر آئیں اور اپنے بیٹے کی عدم بازیابی پر پھٹ پڑیں۔ساجد گوندل کی والدہ اسلام آباد ہائیکورٹ
کے باہر کھڑی روتی رہیں اور اپنے بیٹے کی بازیابی کے لیے فریاد کرتی رہیں۔اس موقع پر انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ جو لوگ میرے بیٹے کو اٹھا کر لے گئے ہیں وہ اپنے رب کو کیا جواب دیں گے۔ اتنا ظلم کررہے ہیں، کیا انہیں رب کے سامنے پیش نہیں ہونا؟۔