اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی مبشر زیدی کو عدالت نے 10 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا، یاد رہے کہ انہوں نے سینئر صحافی رؤف کلاسرا پر صحافتی کرپشن کے الزامات لگائے تھے۔جس پر عدالت نے انہیں
جرمانہ کر دیا ہے۔ مبشر زیدی اور اسد طور نے کچھ سال پہلے معروف صحافی رؤف کلاسرا پر صحافتی کرپشن کے الزامات لگائے تھے جس پر انہوں نے عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ 3 سال بعد عدالت نے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے صحافی مبشر زیدی اور اسد طور کو 10، 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیاہے۔ اس موقع پر ٹوئٹر پر رؤف کلاسرا نے عدالتی فیصلے کی نقل شیئر کی اور لکھا کہ دوستو مبشر زیدی اور اسد طور نے تین چار سال قبل مجھ پر مختلف الزامات لگائے تھے جن میں ایک یہ بھی تھا کہ مجھے یوسف رضا گیلانی صاحب نے پلاٹ دیا تھا۔ اب تین سال اسلام آباد میں عدالتی سماعت کے بعد فیصلہ آگیا ہے۔ جھوٹ پر زیدی اور طور کو دس دس لاکھ جرمانہ ہوا ہے۔ اللہ کا شکر اس نے عزت رکھ لی۔