بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

پاک فوج کے ہوتے کوئی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا، چودھری برادران کا خصوصی پیغام

datetime 7  ستمبر‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے یوم دفاع پر اپنے پیغامات میں کہا ہے کہ موجودہ نئی صورتحال میں آج کا دن نئے جذبہ ، جوش اور عزم سے منانے کا عزم کرنا چاہئے تاکہ قوم تحفظ پاکستان کے علاوہ ترقی و خوشحالی کی منازل کی طرف تیزی سے گامزن ہوسکے، شہداء کی پاک

روحیں ہمیں کہہ رہی ہیں کہ وہی ملک اور قوم سرخرو ہوتی ہے جس کے باسی اس کیلئے بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا عملی جذبہ رکھتے ہوں۔ دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما مونس الٰہی ایم این اے نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مادر وطن کے شہیدوں، غازیوں اور ارض پاک کے جانثاروں و محافظوں کو سلام، ہم وطنوں کو یوم دفاع پاکستان مبارک ہو، افواج پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ ملک و قوم کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے 6 ستمبر 1965ء والا جذبہ بیدار کرنے کی ضرورت ہے، پاک فوج کے ہوتے ہوئے کوئی دشمن پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرأت نہیں کر سکتا، 6 ستمبر کا دن مادرِوطن کے دفاع اور تحفظ کیلئے ہماری مسلح افواج کی اہمیت اور عظیم قربانیوں کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمیں اپنے شہداء کی یاد دلاتا ہے جن کی قربانیوں کی وجہ سے ہی آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ہم پاک فوج کی قربانیوں اور جرأت و بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان کے دشمنوں کو کسی غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہئے۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ آج ہر پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، بھارت کشمیریوں پر ظلم کرنا بند کر دے اسے اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہو گا اور ’’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کا نعرہ جلد حقیقت بننے والا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…