اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک میں کرپشن عام ہے،وز یراور مشیر کرپٹ ہے ، کرپشن کی داستانے عام ہو چکیں آج کل ایک مشیر کے استعفیٰ کا چرچا ہے،حکمران کہتے ہیں رات گئی بات گئی،تہلکہ خیز انکشاف

datetime 7  ستمبر‬‮  2020 |

پشاور(این این آئی)امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی نظریہ کا نام ہے،ملک کو محفوظ بنانے کے لئے نظام مصطفی لانا ہوگا۔ملک میں کرپشن عام ہے،وز یراور مشیر کرپٹ ہے ، کرپشن کی داستانے عام ہو چکی ہے، آج کل ایک مشیر کے استعفیٰ کا چرچا ہے،حکمران کہتے ہیں کہ رات گئی بات گئی۔پشاورخیبربازار میں تحفظ ختم نبوت جلسے سے

خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا تھا کہ قادیانی اسلام کے دشمن ہیں، ملک میں حساس جگہوں پرقادیانی موجود ہیں، ہماری حکومتیں امریکہ اور یہودیوں کو خوش کرنے کیلئے قادیانیوں کو نوازتے ہیں، اس حکومت نے آتے ہی معاشی کمیٹی میں قادیانی کو شامل کیاتھا، پاکستان کو محفوظ بنانے کیلئے نظام مصطفی لاگو کرنا لازمی ہے، سراج الحق کاکہنا تھا کہ ملک میں کرپشن عام ہے،وز یر اورمشیر کرپٹ ہے ، کرپشن کی داستانے عام ہو چکی ہے، حکمران غریب عوام کا استحصال کرکے اپنے بنک بیلینس میں اضافہ کررہے ہیں، آج کل ایک مشیر کے استعفیٰ کا چرچا ہے ، ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ صحافی کو عدالت لایا جاتا تھا کہ سچائی کا علم ہو، عدالت سے رجوع اور نہ ہی اس ایشو سے متعلق کمیشن بنایا گیا، لیکن وزیراعظم عمران خان نے صرف ٹی وی پر آکر  یہ کہہ دیا کہ مجھے مشیر کی صفائی قبول ہے، حکمران کہتے ہیں کہ رات گئی بات گئی، سراج الحق نے مزید کہا کہ مدینہ کی ریاست کے قیام اور آئی ایم ایف سے رجوع نہ کرنے کی باتیں محض دکھاوا ثابت ہوئی، موجودہ حکومت اپنے تمام وعدوں سے مکر گئی ہے۔ موجودہ حکومت بھی واشنگٹن کی طرف دیکھتی ہے ۔ عافیہ صدیقی کی واپسی کے لئے موجودہ حکومت نے کچھ نہیں کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…